QR CodeQR Code

ولایت کے پیروکار شام میں امریکی عزائم کو خاک میں ملا دیں گے، علامہ حسن صلاح الدین

13 Sep 2013 23:40

اسلام ٹائمز: احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں بزرگ عالم دین نے کہا کہ حکومت اسلامی ایران اور اس کی اتحادی مسلم قوتیں امریکہ کے گلے کی ہڈی بن چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شام پر ممکنہ امریکی جارحیت، مصر میں بیگناہوں کے قتل عام اور طالبان دہشت گردوں سے مذاکرات کے خلاف سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اپیل پر بعد نماز جمعہ حسینی جامع مسجد ملیر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ عالی کے سربراہ علامہ شیخ حسن صلاح الدین اور ضلع ملیر کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل احسن عباس نے خطاب کیا، اس موقع پر شرکاء کی بڑی تعداد شریک تھی۔ شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شیخ حسن صلاح الدین نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر امریکہ نے مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کی ہے، شام پر امریکی حملہ اس کی آخری غلطی ثابت ہوگی، اوباما میں اگر شام پر حملے کی ہمت ہوتی تو وہ اتنی حیل حجت نہ کرتا، جس امریکہ نے افغانستان و عراق پر حملے کے لئے اقوام متحدہ اور کانگریس کی حمایت کی فکر نہ کی آج وہ امریکہ شام پر حملہ کے لئے کندھے تلاش کر رہا ہے، حکومت اسلامی ایران اور اس کی اتحادی مسلم قوتیں امریکہ کے گلے کی ہڈی بن چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 301564

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/301564/ولایت-کے-پیروکار-شام-میں-امریکی-عزائم-کو-خاک-ملا-دیں-گے-علامہ-حسن-صلاح-الدین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org