QR CodeQR Code

قندھار، خودکش حملے میں 4 افراد ہلاک اور 6 زخمی ھوگئے

14 Sep 2013 20:26

اسلام ٹائمز: مقا می باشندوں اور عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اس وقت ھوا جب وہاں سے نیٹو فو جیوں کا ایک قافلہ گزر رہا تھا۔ اب تک طالبان سمیت کسی جماعت نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔


 اسلام ٹائمز۔ ہفتے کی صبح افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں  ہوائی اڈے کے قریب ایک دھما کہ ھوا، خود کش حملہ آور کا بنیادی ہدف نیٹو فوجیوں  کا ایک قافلے  تھا. اس دوران میں  صوبائی گورنر کے ترجمان جاوید فیصل نے بتایا کہ اس حادثے میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور 6 زخمی ھوگئے، انہوں  مزید کہا کہ خود کش حملہ آور نے با رود سے بھری گاڑی سمیت خود کو دھماکے سے اڑا دیا، مرنے والوں میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔ مقا می باشندوں اور عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اس وقت ھوا جب وہاں سے نیٹو فو جیوں کا ایک قافلہ گزر رہا تھا۔ اب تک طالبان سمیت کسی جماعت نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 301698

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/301698/قندھار-خودکش-حملے-میں-4-افراد-ہلاک-اور-6-زخمی-ھوگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org