1
0
Saturday 14 Sep 2013 15:28
روس اور امریکہ کے درمیان شام کے معاملے پر مذاکرات آج بھی جاری رہینگے

امریکہ شام سے متعلق نئی قرارداد میں فوجی حملے کی بات نہیں کریگا، امریکی عہدیدار

امریکہ شام سے متعلق نئی قرارداد میں فوجی حملے کی بات نہیں کریگا، امریکی عہدیدار
اسلام ٹائمز۔ امریکہ شام سے متعلق اقوام متحدہ کی نئی قرارداد میں فوجی کارروائی کا ذکر نہیں کریگا جبکہ روس اور امریکہ کے درمیان شام کے معاملے پر جنیوا میں مذاکرات آج بھی جاری رہیں گے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق واشنگٹن میں اوباما انتظامیہ کے سینئر عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ روس کی مخالفت کی وجہ سے امریکہ اقوام متحدہ میں پیش کی جانیوالی نئی قرارداد کے مسودے میں شام کے خلاف فوجی کارروائی کا ذکر نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ قرارداد میں دمشق کے کیمیائی ہتھیاروں کے خلاف سخت اقدامات تجویز کئے جائیں گے، شام نے اگر اپنے کیمیاوی ہتھیاروں کی تصدیق کو مسترد کیا تو اس پر پابندیوں میں اضافہ کیا جائیگا۔ امریکہ چاہتا ہے کہ شام کو کیمیائی ہتھیاروں سے غیر مسلح کرنے کا کام آئندہ چند ہفتوں میں ہو جائے۔ دوسری جانب جنیوا میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور ان کے روسی ہم منصب سرگئی لاروف کے درمیان شام کے معاملے پر مذاکرات آج بھی جاری رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 301703
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

United Kingdom
Rus nay sabit kardia ke amrika akaila super power nahein. Es hadsay nay Kalu oer es kay malkun ka nak zamin main ragar dia. Ab amerika ka asal zahir hogaya. Afsos Pakistan Islami equasion say baher amrika kay sath khuar o kharab hogaya. Lanet hay aesay hukamsanu par.
ہماری پیشکش