0
Saturday 14 Sep 2013 18:30

چیئرمین نیب کی تعیناتی میں وقت لگنا معمول کی بات ہے، پرویز رشید

چیئرمین نیب کی تعیناتی میں وقت لگنا معمول کی بات ہے، پرویز رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی تعیناتی میں وقت لگنا معمول کی بات ہے۔ خورشید شاہ کے بیرون ملک جانے سے اس معاملے میں تعطل پیدا ہوا۔ اسلام آباد میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسئلے پر بھی مثبت پیش رفت ہو رہی ہے۔ جن جماعتوں کی سندھ میں حکومت تھی وہ بھی ماضی میں کراچی کا مسئلہ حل کرنے کی جرات نہ کرسکے۔ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے بارے میں ایک سوال پر وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ انتہائی پیچیدہ معاملہ ہے۔ میڈیا اور عوام سے درخواست ہے طالبان سے مذاکرات کے معاملے پر صبر سے کام لیں۔ انہوں نے کہا کہ سنبل کے ساتھ زیادتی کے ملزمان کسی صورت بچ نہیں سکتے۔ پرویز رشید نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے پہلے سو دنوں میں بڑے بڑے کام کئے ہیں۔ حکومت نے دہشتگردی اور توانائی کے مسائل کے حل کی بنیاد رکھ دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 301748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش