0
Saturday 14 Sep 2013 19:06

ملک میں ایک بھی غیر تصدیق شدہ سم موجود نہیں ہے، پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کا دعویٰ

ملک میں ایک بھی غیر تصدیق شدہ سم موجود نہیں ہے، پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں ایک بھی غیر تصدیق شدہ سم موجود نہیں ہے۔ 125 ملین سمز میں سے صرف 40 لاکھ سمز کی دوبارہ سے تصدیق کی جا رہی ہے۔ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے ترجمان خرم مہران نے غیر تصدیق شدہ سمز کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ ملک میں جاری کی جانی والی تمام سمز کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کے ذریعے فروخت کی گئیں ہیں۔  انہوں نے بتایا کہ ملک میں اس وقت موبائل صارفین کی تعداد 12 کروڑ 50 لاکھ سے زائد ہے جن میں سے صرف 40 لاکھ سمز ایسی ہیں جن کی ایک بار پھر تصدیق کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سمز کی تصدیق کے لیے بائیو میٹرک سسٹم پر کام ہو رہا ہے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے رہنمائی لی جا رہی ہے تاکہ اس سسٹم کی تکمیل کے وقت اور اس پر ہونے والی لاگت کا تخمینہ لگایا جا سکے اور سمز کے مجرمانہ استعمال کو روکا جا سکے۔ پی ٹی اے ترجمان نے مزید کہا کہ اتھارٹی اور تمام موبائل فون کمپنیاں سم کی تصدیق کے حوالے سے پرنٹ اور الیکڑونک میڈیا میں مسلسل اشتہاری مہم چلا رہی ہیں تاکہ لوگوں میں سم کی تصدیق کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جا سکے۔
 
خرم مہران نے کہا کہ پی ٹی اے نے 2008ء میں سم کی تصدیق کیلئے شناختی کارڈ اور تھمب امپریشن لازمی قرار دیا تھا۔ 2009ء میں پی ٹی اے نے 668 سروس متعارف کروائی جس کے ذریعے موبائل صارف اپنے نام پر جاری ہونے والی سمز کے بارے میں معملومات لے کر اس کے استعمال میں نہ ہونے والی سمز بلاک کروا سکتا تھا۔ 2012ء کے آغاز میں سم کو کارآمد کرنے کیلئے 789 متعارف کروائی گئی۔ تاہم اس کے باوجود سیکورٹی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ ملک میں 40 لاکھ سمیں مجرمانہ سرگرمیوں میں استعمال ہو رہیں ہیں۔ اب ایک بار پھر سموں کی تصدیق کیلئے نئے سسٹم کی بات کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب دو موبائل فون کمپنیوں کے ترجمان نے بھی غیر تصدیق شدہ سمز کی موجودگی سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں جاری کی جانے والی سمز پی ٹی اے کی جانب سے دی گئی ہدایات کے تحت فروخت کی جا رہیں ہیں۔ جس میں صارفن نئی سم کو ایکٹیویٹ کرنے کیلئے اپنے موبائل فون سے 789 ڈائل کرکے کسٹمر سروسز پر اپنی خفیہ معملومات دے کر ہی سم کا استعمال کر سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 301759
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش