0
Saturday 14 Sep 2013 20:17

خیبر پختونخوا حکومت کا بھی دہشتگردی کے مسئلہ پر اے پی سی بلانے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت کا بھی دہشتگردی کے مسئلہ پر اے پی سی بلانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے دہشتگردی کے مسئلہ پر صوبائی سطح پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں حکومتی اتحادی جماعتوں کی مشاورت مکمل ہوگئی ہے اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے اسد قیصر، سراج الحق، سکندر شرپاو اور شہرام ترکئی کو مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کیساتھ رابطے کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔ دوسری جانب صوبہ کی اہم سیاسی جماعت عوامی نیشنل پارٹی نے پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے بلائی جانیوالی اے پی سی کو مسترد کر دیا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اے پی سی کا شوشہ اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔  جب تمام سیاسی جماعتوں نے وفاقی حکومت کو اختیار دیدیا ہے تو پھر صوبائی حکومت کا اے پی سی بلانا بلاجواز ہے، طالبان قبائلی علاقوں میں ہیں اور قبائلی علاقے وفاقی حکومت کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 301776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش