QR CodeQR Code

شام پر فوجی حملے کا آپشن بدستور موجود ہے، براک اوباما

14 Sep 2013 23:59

اسلام ٹائمز: شام کے ہتھیاروں کو تلف کرنے کے امریکہ، روس معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ معاہدے پر عمل ہونے سے خطے میں کیمیائی ہتھیاروں کے دوبارہ استعمال کا خطرہ ختم ہو جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ شام کے معاملے میں سفارتی کوششوں کی ناکامی کی صورت میں فوجی حملے کا آپشن بدستور موجود ہے۔ امریکی صدر براک اوباما نے شام کے ہتھیاروں کو تلف کرنے کے امریکہ، روس معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے پر عمل ہونے سے خطے میں کیمیائی ہتھیاروں کے دوبارہ استعمال کا خطرہ ختم ہو جائے گا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ابھی بہت سے کام ہونا باقی ہیں اور شام کو ہر صورت معاہدے کی پابندی کرنی پڑے گی، بصورت دیگر امریکہ کے پاس فوجی حملے کا آپشن اب بھی موجود ہے۔


خبر کا کوڈ: 301831

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/301831/شام-پر-فوجی-حملے-کا-آپشن-بدستور-موجود-ہے-براک-اوباما

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org