0
Sunday 15 Sep 2013 00:29

پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ قابل مذمت ہے، غنویٰ بھٹو

پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ قابل مذمت ہے، غنویٰ بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی ناگفتہ بہ صورتحال پر قابو پانے کے بجائے اسے مرحلہ وار نجکاری کے ذریعہ نجی شعبہ کے حوالے کرنے کے حکومتی فیصلہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مذکورہ فیصلہ کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ سترکلفٹن سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں غنویٰ بھٹو نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے کہ وزیراعظم نواز شریف جو خود ملک کے ایک تجارتی ادارے کے مالک ہیں، زرداری دور حکومت میں تباہ کئے جانے والے پاکستان کے تمام منافع بخش اداروں کی بہتری کیلئے اقدامات کرتے، ان اداروں کو نجکاری کے بتدریج عمل کے ذریعہ نجی شعبہ کے حوالے کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی منعفت بخش ادارہ پاکستان اسٹیل ملز بھی شدید مالی خسارہ میں چلنے والے اداروں میں شامل ہے اور یقینا مذکورہ ادارے میں بہتری لانے اور انقلابی اصلاحات کے ذریعہ سرکاری شعبہ میں چلنے والے اس ادارے کی صورتحال بہتر کرنے کے بجائے نواز حکومت مذکورہ ادارے کو بھی نجی شعبہ کے حوالے کرنے کے درپہ ہے جو قوم کیلئے ناقابل قبول عمل ہے۔
 
غنویٰ بھٹو نے کہا کہ سرکاری مالی اداروں میں کام کرنے والے محنت کشوں کیلئے سب سے بڑی کشش یہ ہوتی ہے کہ محنت کشوں کی بلاجواز اور بلا وجہ بیدخلی ممکن نہیں ہوتی اور محنت کشوں کو اداروں کے مالکان کی مرضی و منشاء پر نہیں چھوڑا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو مرحلہ وار نجی شعبہ کے حوالے کرنے کے فیصلے سے یہ بات بھی واضح ہو چکی ہے کہ نام نہاد مینڈیٹ حاصل کرنے والی حکومت اس قدر نااہل ہے کہ وہ گذشتہ حکومتوں کی پالیسی کے نتیجہ میں کثیر خسارہ میں چلنے والے اداروں کی ابتر حالت کو انہی منصوبہ بندی اور اقدامات کے ذریعہ بہتری کی جانب لے جانے کی اہلیت نہیں رکھتی۔
خبر کا کوڈ : 301840
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش