QR CodeQR Code

اگر مسلمان متحد ہوجائیں تو دنیا کی کوئی طاقت اسلام اور مسلم ممالک کو نقصان نہیں پہنچا سکتی، اطہر عمران

15 Sep 2013 00:46

اسلام ٹائمز: اپنے جاری بیان میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ ایک ناسور ہے جو عالم اسلام کیلئے خطرہ ہے، فلسطین میں بیت المقدس پر قبضہ ہو یا لبنان میں مسلمانوں پر مسلط جنگ، بحرین اور یمن میں بھی مسلمانوں کے قتل عام کا ذمہ دار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے کہا ہے کہ بقائے اسلام اور پاکستان، عالم اسلام کی وحدت سے ہی ممکن ہے۔ جب تک مسلمان آپس میں تفرقے میں رہیں گے دشمن ایک ایک کرکے حملہ کرتا رہے گا۔ المصطفٰی ہائوس لاہور سے جاری بیان کے مطابق آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کا مزید کہنا تھا کہ مسلمان اگر متحد ہوجائیں تو دنیا کی کوئی طاقت اسلام اور مسلم ممالک کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ دشمن نے ہمیں آپس میں الجھا کر تقسیم کر دیا ہے۔ شام کے خلاف امریکی اتحادی عرب ممالک اگر ہوش کے ناخن لیں اور استعمار کے خلاف ڈٹ جائیں تو صرف شام میں دشمن کو پسپائی نہیں بلکہ مصر میں بھی مُرسی حکومت بحال ہوسکتی ہے۔ 

اطہر عمران کا کہنا تھا کہ ایران نے شام اور مصر میں محمد مرسی کی حمایت کا اعلان کرکے عالم اسلام کے دل جیت لئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ایک غیر مسلم ملک روس امریکی جارحیت کے خلاف شام کا ساتھ دے رہا ہے جبکہ بعض عرب ممالک اپنے آقا استعمار (امریکہ، اسرائیل) کے آگے جھک کر شام میں دہشتگرد باغیوں کو اسلحہ فراہم کر رہے ہیں۔ اسلام کے نام پر جمع ہونے کی بجائے سعودی عرب اور دیگر ممالک اسلام کے خلاف ناپاک سازشیں کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ امریکہ ایک ناسور ہے جو عالم اسلام کے لیے خطرہ ہے، فلسطین میں بیت المقدس پر قبضہ ہو یا، لبنان میں مسلمانوں پر مسلط جنگ، بحرین ہو یا یمن مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث ہے۔


خبر کا کوڈ: 301842

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/301842/اگر-مسلمان-متحد-ہوجائیں-دنیا-کی-کوئی-طاقت-اسلام-اور-مسلم-ممالک-کو-نقصان-نہیں-پہنچا-سکتی-اطہر-عمران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org