0
Sunday 15 Sep 2013 10:11

پبلک سروس کمیشن کے متعلق عدالتی فیصلہ خوش آئند ہے، سردار سکندر

پبلک سروس کمیشن کے متعلق عدالتی فیصلہ خوش آئند ہے، سردار سکندر
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان نے کہا ہے کہ پبلک سروس کمیشن بارے ہائی کورٹ کا فیصلہ قانونی اور آئینی ہے عوام نے فیصلے کو پسندیدگی کی نظر سے دیکھا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر راجہ فاروق خان کا کردار مثالی ہے۔ حکومت پاکستان کا طالبان سے مذاکرات کا فیصلہ اچھا ہے۔ کراچی میں امن کے لیے اقدامات ضروری تھے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سالار ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر سردار ذوالفقار  اور مسلم یوتھ کے صدر سردار خلیل سرفراز بھی موجود تھے۔ سردار سکندر نے کہا کہ پی ایچ ڈی پڑھے نوجوانوں کا انٹرویو نالائق لوگ کریں گے تو اس ادارہ کا حشر کیا ہو گا۔ پبلک سروس کمیشن میں (ر) سیکرٹری (ر) جرنیل اور اعلی تعلیم یافتہ لوگ ہونے چاہیں۔ گریڈ 17 کے افسر بھرتی کرنے کے لیے اس سے اوپر کے گریڈ کے لوگ ہی انٹرویو کر سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے تمام جماعتوں کو ایک ہی میز پر جمع کر کے اچھا قدم اٹھایا ہے۔ بندوق کسی مسئلے کا حل نہیں اگر مذاکرات کے ذریعے پاکستان میں امن ہو سکتا ہے تو اس سے اچھی کیا بات ہو سکتی ہے۔ پاکستان کے آئین اور قانون کے تحت مذاکرات کیے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں چیف جسٹس افتخار چوہدری نے آئین اور قانون کے لیے بہت کام کیا ہے۔ آزاد کشمیر میں بھی اچھے لوگ اعلی عدلیہ میں موجود ہیں لوگوں کو انصاف ملنا چاہیے یہ ہر پاکستانی اور کشمیری کا حق ہے۔

خبر کا کوڈ : 301887
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش