0
Sunday 15 Sep 2013 17:28

تحریک طالبان پاکستان نے فوجی افسران کو شہید کرنیکی ذمہ داری قبول کرلی

تحریک طالبان پاکستان نے فوجی افسران کو شہید کرنیکی ذمہ داری قبول کرلی
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک طالبان نے اپر دیر میں سینئر فوجی افسران کی شہادت کی ذمہ داری قبول کرلی۔ اس حوالے سے سینئر تجزیہ کار سلیم صافی کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے فون پر رابطہ کرکے حملے کی ذمہ داری قبول کی جبکہ شاہد اللہ شاہد نے یہ خبر بھی دی کہ حکومت سے بات چیت پر حکمت عملی طے کرنے کے لئے کالعدم تحریک طالبان کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں طے کیا جائے گا کہ حکومت مذاکرات کے معاملے میں کتنی سنجیدہ ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے بھی اس خبر کی تصدیق کردی ہے کہ تحریک طالبان نے انہیں فون کرکے باقاعدہ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
خبر کا کوڈ : 302008
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش