اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک طالبان نے اپر دیر میں سینئر فوجی افسران کی شہادت کی ذمہ داری قبول کرلی۔ اس حوالے سے سینئر تجزیہ کار سلیم صافی کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے فون پر رابطہ کرکے حملے کی ذمہ داری قبول کی جبکہ شاہد اللہ شاہد نے یہ خبر بھی دی کہ حکومت سے بات چیت پر حکمت عملی طے کرنے کے لئے کالعدم تحریک طالبان کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں طے کیا جائے گا کہ حکومت مذاکرات کے معاملے میں کتنی سنجیدہ ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے بھی اس خبر کی تصدیق کردی ہے کہ تحریک طالبان نے انہیں فون کرکے باقاعدہ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔