QR CodeQR Code

عالمی بیداری کانفرنس پاکستان کی عوام کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی، اطہر عمران

15 Sep 2013 23:55

اسلام ٹائمز: المصطفی ہائوس لاہور سے جاری بیان کے مطابق آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر نے مرکزی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کنونشن کا مقصد جہاں ایک ذمہ داری کی منتقلی کا مرحلہ ہے وہیں طلباء کی تربیت کا موقع بھی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران نے کہا ہے کہ آئی ایس او کا مرکزی کنونشن طلبہ کی علمی، تربیتی، فکری اور نظریاتی پیاس کو بجھانے میں مدد فراہم کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے المصطفی ہائوس لاہور میں مرکزی کابینہ و تنظیمی شخصیات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اطہر عمران کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی کنونشن کے موقع پر عالمی بیداری کانفرنس پاکستان کے لوگوں کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی۔ کنونشن میں پورے پاکستان کے اعلی تعلیم یافتہ طلباء شرکت کریں گے اور مختلف تعلیمی بورڈز میں اعلی کارکردگی دکھانے والے طلباء میں کارکردگی شیلڈز تقسیم کی جائیںگی۔
 
اُنہوں نے کہا کہ کنونشن کے موقع پر پاکستان بھر کی اہم تعلیمی شخصیات، پروفیسرز، ڈاکٹرز اور انجینئرزخطاب کریں جس سے نہ صرف طلباء کی علمی صلاحیات اُجاگر ہوں گی بلکہ طلباء کے اندر علمی شعور بھی بلند ہوگا، اس کنونشن کا مقصد جہاں ایک ذمہ داری کی منتقلی کا مرحلہ ہے وہیں طلباء کی تربیت کا موقع بھی ہے۔ مرکزی کنونشن کے چیئرمین ابوذر مہدی نے اجلاس کو کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی کنونشن میں غیرملکی مہمانوں کو دعوت دے دی گئی ہے۔ ابوذر مہدی کا مزید کہنا تھا کہ کنونشن میں ہزاروں طلباء کی سالانہ شرکت آئی ایس او پاکستان کے ساتھ دلی وابستگی کااظہار ہے۔


خبر کا کوڈ: 302083

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/302083/عالمی-بیداری-کانفرنس-پاکستان-کی-عوام-کے-لیے-انتہائی-مفید-ثابت-ہوگی-اطہر-عمران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org