0
Monday 16 Sep 2013 00:53

جمہوریت کے دعویداروں کو مسلمان ممالک میں جمہوریت پسند نہیں آتی، چودھری عزیر لطیف

جمہوریت کے دعویداروں کو مسلمان ممالک میں جمہوریت پسند نہیں آتی، چودھری عزیر لطیف
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر چودھری عزیر لطیف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بھی پیپلزپارٹی اور پرویز مشرف کے نقش قدم پر چل رہی ہے موجودہ حکومت نے اڑھائی ماہ میں ریکارڈ547 ارب روپے کا قرضہ لیا جو کہ کشکول توڑنے کے دعووں اور عوام سے کئے گئے وعدوں کی نفی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں جنوبی پنجاب کے ضلعی اُمراء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کے دعویدار وں کو مسلمان ممالک میں جمہوریت پسند نہیں آتی۔ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونیوالی حکومتوں کیخلاف سازشوں میں مصروف رہتے ہیں۔ مصر میں اخوان المسلمون کے رہنما ڈاکٹر مرسی عوامی مینڈیٹ کے ذریعے بر سراقتدار آئے لیکن امریکہ، اسرائیل اور اس کے حواری مسلمان ممالک ان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہوگئے اور مصری فوج کے ذریعے ان کی حکومت پر شب خون مارا لیکن انشاءاللہ مصری عوام اپنے محبوب قائد ڈاکٹر مرسی کی حکومت کو بحال کرانے میں کامیاب ہونگے۔ اجلاس میں مصر، شام، بنگلہ دیش، کشمیر کے شہداء اور رہنما اور جماعت اسلامی کے رہنما نواب اورنگزیب، ڈاکٹر طاہر احمد چودھری کی والدہ محترمہ، حاجی محمد نواز کے والد، شیخ زاہد حسین کی والدہ، ملک ظفر احمد اور فوجی اللہ وسایا کے انتقال پر تعزیت کی گئی اور دعائے مغفرت و درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 302099
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش