QR CodeQR Code

تعلیم کے فروغ میں ہمیں انفرادی کی بجائے اجتماعی طور پر کوشش کرنا ہوگی، مشہود علی خان

16 Sep 2013 01:29

اسلام ٹائمز: صوبائی وزیر تعلیم پنجاب نے ملتان میں پاک ترک انٹرنیشنل سکول و کالج کے سنگ بنیادکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سب سے تاریخی شہر میں پاک ترک فانڈیشن کے زیر اہتمام تعلیمی ادارے کے قیام سے معیار تعلیم بلند ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر ایجوکیشن رانا مشہود علی خان نے کہا ہے کہ شرح خواندگی اور معیار تعلیم بڑھانے میں پاک ترک فانڈیشن کی خدمات قابل ستائش ہیں وہ دن دور نہیں جب وطن عزیز کا ہر بچہ زیور تعلیم سے آراستہ ہوگا اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹائون ملتان میں واقع پاک ترک انٹرنیشنل سکول و کالج کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر رانا مشہود علی خان نے کہا کہ پاکستان کے سب سے تاریخی شہر میں پاک ترک فانڈیشن کے زیر اہتمام تعلیمی ادارے کے قیام سے معیار تعلیم بلند ہوگا۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے وژن کے مطابق تعلیم کی اعلی کوالٹی کے فروغ میں ترک حکام کی کاوشوں سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ تعلیم کے فروغ میں ہمیں انفرادی کی بجائے اجتماعی طور پر کوشش کرنا ہو گی۔ ہمارا مقصد جہالت کو ختم کرنا ہوگا۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر پاک ترک فانڈیشن کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور ان کی اعلی معیار تعلیم بارے کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 302104

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/302104/تعلیم-کے-فروغ-میں-ہمیں-انفرادی-کی-بجائے-اجتماعی-طور-پر-کوشش-کرنا-ہوگی-مشہود-علی-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org