0
Monday 16 Sep 2013 18:45

بڑھتی ہوئی بے حیائی و فحاشی میں معاون میڈیا کو ضابطہ اخلاق کا پابند بنایا جائے، خرم شیر زمان

بڑھتی ہوئی بے حیائی و فحاشی میں معاون میڈیا کو ضابطہ اخلاق کا پابند بنایا جائے، خرم شیر زمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ 5 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی پاکستانی معاشرے کے چہرے پر بدنما داغ ہے۔ حکومت اس قسم کے درندہ صفت لوگوں کے خلاف سخت سے سخت سزا دینے کے لیے قانونی سازی کرے تاکہ کسی بھی درندہ صفت عناصر کو قانون کے شکنجے سے چھٹکارا نہ مل سکے۔ یہ باتیں انہوں نے کراچی میں پارٹی کارکنان کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ لاہور میں 5 سالہ معصوم بچی سنبل کے ساتھ پیش آنے والے درندگی کے افسوسناک واقع کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پنجاب حکومت درندگی کے اس گھناﺅنے عمل میں شریک مجرمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے پھانسی پر لٹکائے تاکہ دوسروں کے لئے نشان عبرت بن جائے۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارا ملک ایک ایسی ریاست کی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے جہاں عورتوں اور بچوں سمیت کوئی بھی انسان محفوظ نہیں اور کچھ قوتیں اسلامی معاشرے کو بگاڑ کر حیا سے عاری کلچر کو فروغ دے کر بے راہ روی کی راہ ہموار کرنے میں مصروف عمل ہیں۔
 
خرم شیر زمان نے کہا کہ پاکستان میں جہاں عورتوں اور بچوں کو اسمگلنگ اور جنسی زیادتیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے تو حکمرانوں کے ساتھ ساتھ پولیس اور سیکورٹی فراہم کرنے والے ادارے ہر سطح پر ناکام نظر آ رہے ہیں۔ اس لئے تحریک انصاف حکومت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ خواتین اور بچیوں سے زیادتی کے مرتکب مجرمان کو عبرتناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی درندہ صفت انسان اس قسم کی گھناﺅنی حرکت کرنے سے باز رہ سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے جرائم کے سدباب کے لئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے حیائی، فحاشی اور عریانیت میں میں معاون میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ کو ضابطہ اخلاق کا پابند بنایا جائے تاکہ اس قسم کے واقعات کی بے جا تشہیر کرکے متاثرہ خواتین اور بچیوں کو مزید اذیت دینے کے بجائے ان سدباب کے لئے کوشش کرے۔
خبر کا کوڈ : 302370
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش