QR CodeQR Code

میانوالی، شہید میجر جنرل ثناء اللہ نیازی کو سپرد خاک کردیا گیا

16 Sep 2013 20:02

اسلام ٹائمز: میجر جنرل ثناء اللہ خان نیازی فروری 2013ء میں جی او سی سوات تعینات ہوئے تھے۔ وہ ہمیشہ پاک فوج کے جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کیلیے مورچوں کے دورے کیا کرتے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ اپر دیر میں دہشتگردوں کے ہاتھوں دھماکہ میں شہید ہونے والے میجر جنرل ثناء اللہ نیازی کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے میانوالی میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کے لئے اعلیٰ فوجی حکام، معززین شہر اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد میانوالی پہنچی۔ اس سے قبل گذشتہ شب شہید میجر جنرل کی نماز جنازہ چکلالہ گریژن میں ادا کی گئی تھی۔ شہید میجر جنرل ثناء اللہ نیازی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپر دیر میں پاک افغان بارڈر پر اگلے مورچوں کے جائزے کے بعد واپس آرہے تھے۔ میجر جنرل ثناء اللہ خان نیازی فروری 2013ء میں جی او سی سوات تعینات ہوئے تھے۔ وہ ہمیشہ پاک فوج کے جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کیلیے مورچوں کے دورے کیا کرتے تھے۔


خبر کا کوڈ: 302391

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/302391/میانوالی-شہید-میجر-جنرل-ثناء-اللہ-نیازی-کو-سپرد-خاک-کردیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org