0
Tuesday 17 Sep 2013 18:27

RAF کے مالی تعاون سے چلائے جانیوالے پروجیکٹ کا مقصد مڈ وائفس کے پروگرام کو سپورٹ کرنا ہے، شعیب احمد

RAF کے مالی تعاون سے چلائے جانیوالے پروجیکٹ کا مقصد مڈ وائفس کے پروگرام کو سپورٹ کرنا ہے، شعیب احمد
اسلام ٹائمز۔ مرسی کورپس پاکستان نے گلگت بلتستان میں کمیونٹی مڈ وائفس کے پروگرام کو فعال اور بہتر بنانے کیلئے محکمہ صحت کے اعلیٰ ذمہ داران اور سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کا آغاز کر دیا ہے ۔ اس سلسلے میں پیر کے روز ایک اجلاس بلایا گیا جس میں محکمہ صحت، ایم این سی ایچ ، آغاخان ہیلتھ سروسز اور دیگر اداروں کے ذمہ داران نے شرکت کی اس اجلاس میں باہمی مشاورت کے دوران شرکاء نے تجویز دی کہ پروگرام کو بہتر انداز میں چلانے کیلئے مڈ وائفس کی ٹریننگ کو بہتر بنانا ہوگا، انہیں سامان کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں شعور و آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تجویز د ی کہ مڈ وائفس کو ملنے والی کٹ کی فراہمی کو آسان بنایا جائے ۔ 

اس مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان تجاویز کو ٹیکنیکل ورکنگ گروپ عملی شکل دیگا اور 19 تاریخ کو سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر صحت گلگت بلتستان سے باقاعدہ منظوری لی جائیگی۔ مرسی کورپز کے پروگرام منیجر شعیب احمد نے میڈیا کو بتایا کہ ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی فنڈ RAF کے مالی تعاون سے چلائے جانے والے اس پروجیکٹ کا مقصد گلگت بلتستان میں مڈ وائفس کے پروگرام کو سپورٹ کرنا اور بہتر بنانا ہے جس کا دورانیہ 8 ماہ پر مشتمل ہے۔ اس پروجیکٹ کے دوران مختلف قسم کے پروگرامز، مشاورتی اجلاس ہونگی۔ مشاورتی اجلاس میں ڈاکٹر بسم اللہ ،ڈاکٹر رفیع اور ڈاکٹر فرمان نے خصوصی شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 302671
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش