QR CodeQR Code

پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا حکومت کو مالاکنڈ سے فوج واپس بلانے سے روک دیا

17 Sep 2013 23:18

اسلام ٹائمز: لاپتہ افراد کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کو فوج واپس بلانے میں عجلت نہیں کرنی چاہئے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا حکومت کو مالاکنڈ سے فوج واپس بلانے سے روک دیا ہے۔ لاپتہ افراد کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کو فوج واپس بلانے میں عجلت نہیں کرنی چاہئے۔ حراستی مراکز سے متعلق قانون بننے تک مالاکنڈ میں فوج کی موجودگی ضروری ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عجلت میں فوج واپس بلانے کے فیصلے سے حکومت کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ فوج کی واپسی کے حوالے سے صوبائی حکومت کو فوجی قیادت اور وزارت داخلہ سے بھی مشاورت کرنی چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 302736

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/302736/پشاور-ہائیکورٹ-نے-خیبر-پختونخوا-حکومت-کو-مالاکنڈ-سے-فوج-واپس-بلانے-روک-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org