QR CodeQR Code

بحرین میں حکومت مخالف احتجاج کا سلسلہ جاری

18 Sep 2013 00:52

اسلام ٹائمز: دارالحکومت مناما میں فورسز کی فائرنگ سے نوجوان کی شہادت پر حکومت کیخلاف احتجاج میں شدت آگئی، لوگوں کی بڑی تعداد جاں بحق نوجوان کی تصاویر اٹھائے سڑکوں پر نکلی۔


اسلام ٹائمز۔ بحرین میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ مناما کے مضافاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز نے جھڑپوں کے بعد احتجاجی ریلی منتشر کردی۔ بحرین کے دارلحکومت مناما میں فورسز کی فائرنگ سے نوجوان کی شہادت پر حکومت کیخلاف احتجاج میں شدت آگئی ہے۔ مناما کے مضافاتی علاقے میں لوگوں کی بڑی تعداد جاں بحق نوجوان کی تصاویر اٹھائے سڑکوں پر نکلی اور احتجاج کیا۔ مظاہرین ریلی کی شکل میں کچھ ہی دور پہنچے تھے کہ سیکورٹی فورسز نے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ شروع کردی۔ مظاہرین نے بھی سیکورٹی اہلکاروں پر پتھراؤ کیا اور پٹرول بم پھینکے۔ مشتعل افراد نے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردیں اور کچرا دانوں کو آگ لگادی۔ مظاہرین اور سیکورٹی اہلکاروں میں جھڑپوں کا سلسلہ رات تک جاری رہا۔




خبر کا کوڈ: 302762

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/302762/بحرین-میں-حکومت-مخالف-احتجاج-کا-سلسلہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org