0
Wednesday 18 Sep 2013 09:57

اسلام آباد، مشتبہ شخص لبنانی سفیر کی رہائش گاہ میں داخل

اسلام آباد، مشتبہ شخص لبنانی سفیر کی رہائش گاہ میں داخل
اسلام ٹائمز۔ لبنانی سفیر کی رہائش گاہ میں رات تین بجے مشتبہ شخص داخل، کمرے کی جالی کاٹ کر سفیر تک پہنچنے کی کوشش ناکام، پرسنل اسسٹنٹ کے جاگ جانے پر مشتبہ شخص فرارہوگیا۔ جبکہ رہائش گاہ پر ایک ایف سی اہلکار اور ایک پرائیویٹ گارڈ طعینات تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے، مشتبہ شخص کے گھر داخل ہونے پرلبنانی سفیر کو قتل کرنے یا ڈکیتی کی نیت سے داخل ہونے کے زاوئیے پر تفتیش شروع کر دی ہے۔ مارگلہ پولیس کو لبنانی سفیر کے پی ایس یاور رشید نے بتایا کہ رات تین بجے نامعلوم شخص لبنانی سفیر کے گھر واقع ایف ایٹ تھری میں گھس گیااور نوجوان نے رات کی تاریکی میں سفیر کے کمرے کی جالی بھی کاٹ لی۔ گھر کی سیکیورٹی پر مامور ایف سی اہلکار اور سیکیورٹی گارڈ اس وقت سورہے تھے، جن کو میں نے جاکر جگایا اسی دوران مشتبہ شخص موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص ڈکیتی یا لبنانی سفیر کے قتل کی نیت سے داخل ہوا تھا۔ مزید تفتیش جاری ہے، مشتبہ شخص گھر کے چھت سے داخل ہوا تھا۔
خبر کا کوڈ : 302815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش