QR CodeQR Code

کوئٹہ سے ڈاکٹرعبدالمناف ترین کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا

18 Sep 2013 12:52

اسلام ٹائمز: ذرائع کیمطابق پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈاکٹر مناف اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ماہر امراض قلب پروفیسر عبدالمناف ترین کو اغواء کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی رات ماہر امراض قلب پروفیسر ڈاکٹر عبدالمناف ترین اپنے نجی کلینک واقع پشین سٹاپ سے واپس گھر جارہے تھے، کہ نامعلوم مسلح افراد نے انہیں اغواء کرکے نامعلوم مقام کی طرف فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈاکٹر مناف اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ دریں اثناء وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 302898

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/302898/کوئٹہ-سے-ڈاکٹرعبدالمناف-ترین-کو-نامعلوم-افراد-نے-اغواء-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org