0
Wednesday 18 Sep 2013 18:26

پشاور, 3 بڑے اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال دوسرے دن بھی جاری

پشاور, 3 بڑے اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال دوسرے دن بھی جاری
اسلام ٹائمز۔ پشاور شہر کے 3 بڑے اسپتالوں لیڈی ریڈنگ، خیبر ٹیچنگ اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹروں کی ہڑتال دوسرے دن بھی جاری ہے،مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی اپیل پر لیڈی ریڈنگ اسپتال، خیبر ٹیچنگ اسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹرز ہڑتال پر ہیں، جہاں او پی ڈی اور وارڈز میں ڈاکٹروں نے آج دوسرے دن بھی اپنے فرائض انجام نہیں دیئے، جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق سروس اسٹرکچر اور دیگر مطالبات کی منظوری تک ان کی ہڑتال جاری رہے۔
خبر کا کوڈ : 303027
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش