QR CodeQR Code

پیپلزپارٹی نے پی آئی اے کی نجکاری کی مخالفت کر دی

18 Sep 2013 22:25

اسلام ٹائمز: رضا ربانی کہتے ہیں قومی ائیر لائن کے طیارے ملک بھر میں پرواز کرتے ہیں، نجکاری کے بعد انہیں کون کنٹرول کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے رہنماء رضا ربانی نے پی آئی اے کی نجکاری کی مخالفت کر دی ہے، اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ اسٹرٹیجک اہمیت کے حامل ادارے فروخت نہ کئے جائیں۔ انہوں نے قومی ائیر لائن کی نجکاری اور ملازمین کو گولڈن شیک ہینڈ دینے کی مخالفت کی اور سوال کیا کہ پی آئی اے کے طیارے ملک بھر میں پرواز کرتے ہیں، نجکاری کے بعد انہیں کون کنٹرول کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے چھ اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر کے قرضے کی منظوری دیتے ہوئے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اور یہ بھی کہا کہ عدالتوں کی وجہ سے پاکستانی معیشت متاثر ہو رہی ہے۔ حکومت انتخابی مہم میں خرچہ کرنے والوں کو نواز رہی ہے۔ چار سو اسی ارب روپے سرکلر ڈیٹ ادا کرنے کے بعد قومی ادارے اونے پونے داموں چہیتوں کو دینے کی تیاری ہو رہی ہے۔ انہوں نے نجکاری کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں لانے کا مطالبہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 303111

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/303111/پیپلزپارٹی-نے-پی-آئی-اے-کی-نجکاری-مخالفت-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org