0
Thursday 19 Sep 2013 07:07

ایم کیو ایم جنوبی پنجاب، الطاف حسین کی سالگرہ کے موقع پر بکروں کا صدقہ اور چلڈرن کمپلکس میں گلدستے پیش

ایم کیو ایم جنوبی پنجاب، الطاف حسین کی سالگرہ کے موقع پر بکروں کا صدقہ اور چلڈرن کمپلکس میں گلدستے پیش
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم جنوبی پنجاب کمیٹی کے تحت ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پر ایم کیو ایم ملتان ہائوس میں الطاف حسین کی سالگرہ کے موقع پر دعائیہ تقریب، بکروں کا صدقہ اور چلڈرن کمپلیکس میں بچوں کو پھل اور گلدستے پیش کئے گئے۔ دعائیہ تقریب میں جنوبی پنجاب کمیٹی ڈسٹرکٹ ملتان ٹاونز اور دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان نے قائد تحریک الطاف حسین کی درازی عمر کیلئے بکروں کا صدقہ دیا اور چلڈرن کمپلیکس ملتان میں زیرعلاج بچوں کو الطاف حسین کی جانب سے پھل اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے۔ اس موقع پر جنوبی پنجاب کمیٹی کے صدر مرزا فرقان علی مغل، سنیئر نائب صدر خالد فاروق، جنرل سیکرٹری عمران اعظم گاڈی، اراکین کمیٹی شفیق بھٹی، شاہد عوامی، علی اقتدار رضوی، جاوید اختر آرائیں، اظہار الحق قریشی، علی عمران سہروردی، قاسم رضوی، راشد ہاشمی، ریاض حسین دھرالہ، آصف جاہ، رائے طارق، ضلعی صدر ملتان ذیشان دلاور، جنرل سیکرٹری وصی حیدر، زاہد خورشید، شیخ حنیف، مصطفی بخاری، شرافت بیگ و دیگر موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 303193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش