0
Thursday 19 Sep 2013 09:32

قائداعظم کا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کے بغیر نامکمل ہے، برجیس طاہر

قائداعظم کا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کے بغیر نامکمل ہے، برجیس طاہر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ کشمیری پاکستان کی حرمت پر قربان ہو رہے ہیں۔ آج اس سرزمین پر نڈر کشمیریوں کو وزیراعظم نواز شریف کا سلام پہنچانے آیا ہوں یہ شہیدوں کی سرزمین ہے جس پر شہیدوں کا لہو ٹپک رہا ہے پاکستان کے 18کروڑ عوام حکومت اور ساری قیادت کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ کشمیر پر پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کوئی لچک نہیں آئی۔ بھارت کے ساتھ تمام معاہدوں کی بنیاد مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کے اندر ۷لاکھ سے زائد افواج کے ذریعے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ کشمیریوں کے حوصلوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ 65سال کا جبرو ستم کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکا۔ وزیراعظم نواز شریف نے شہداء کا معاوضہ 50ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ اور زخمیوں کا معاوضہ 25ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت کے تمام خزانے کشمیریوں کے لیے ہیں۔ یہاں کے نمائندے آپ کی جو تجاویز حکومت کو دی گے اس پر عمل کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے نکیال سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے قائد حزب اختلاف راجہ فاروق خان اور وزیرخوراک جاوید بڈھانوی نے بھی خطاب کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر یہاں آیا ہوں تاکہ آپ کے دکھ درد میں شریک ہو سکوں۔ آپ کا دکھ 18کروڑ عوام کا دکھ ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ کشمیر کی سرزمین سے شہیدوں کی لہو کی مہک اٹھ رہی ہے آپ کا ولولہ اور جوش دیدنی ہے سارا ملک آپ کی جرات کو سلام پیش کرتا ہے۔ آج آپ کو جو معاوضہ دینے آیا ہوں وہ انسانی جان کا نعم البدل نہیں۔ انھوں نے کہا کہ بھارت ایل او سی پر جارحیت کی انتہا کر رہا ہے مگر کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دینا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 303201
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش