QR CodeQR Code

کوئٹہ میں ڈاکٹر کے اغوا کے بعد پولیس کی کارروائیاں

19 Sep 2013 16:29

اسلام ٹائمز: کیپٹل سٹی پولیس افسر کوئٹہ میر زبیر نے یقین دلایا کہ ان افراد سے پوچھ گچھ کے بعد ڈاکٹرترین کے اغواکاروں تک پہنچنے کی راہ ہموار ہوگی ۔


اسلام ٹائمز۔ منگل کی رات کو شہر کے ممتاز ماہرِ قلب، ڈاکٹر عبدالمناف ترین کو اغوا کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہیں نامعلوم مسلح افراد اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں۔ کیپٹل سٹی پولیس افسر کوئٹہ میر زبیر نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالمناف ترین کی محفوظ بازیابی کیلئے مشترکہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ بدھ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس نے شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ شروع کردی ہے اور کوئی گاڑی بنا چیک کے باہر نہیں جاسکتی ۔ اس کے علاوہ پولیس نے اطلاعات پر شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے ہیں اور ڈاکٹر کے اغوا کے سلسلے میں بعض مشکوک افراد کو گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ان افراد سے پوچھ گچھ کے بعد ڈاکٹرترین کے اغواکاروں تک پہنچنے کی راہ ہموار ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کامیابی سے ایسے گروہوں کا خاتمہ کیا ہے جو تاوان اور بھتے میں ملوث تھے اور اب شہر میں اس تبدیلی کو محسوس بھی کیا جارہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 303346

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/303346/کوئٹہ-میں-ڈاکٹر-کے-اغوا-بعد-پولیس-کی-کارروائیاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org