QR CodeQR Code

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دستی بم حملے سے 7 افراد زخمی

19 Sep 2013 16:38

اسلام ٹائمز: سریاب روڑ پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جسکے نتیجے میں سات افراد زخمی ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعرات کو سریاب روڑ پر واقع بلوچستان کانسٹیبلری لائن کے سامنے نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے، جس کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کا ایک اہلکار اور چھ راہ گیر زخمی ہو گئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا۔ جہاں تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش بھی جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 303348

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/303348/صوبائی-دارالحکومت-کوئٹہ-میں-دستی-بم-حملے-سے-7-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org