0
Thursday 19 Sep 2013 18:43

پرائیویٹ جہاد کو بطور خارجہ پالیسی اپنانا تباہ کن ثابت ہوا،صاحبزادہ حامد رضا

پرائیویٹ جہاد کو بطور خارجہ پالیسی اپنانا تباہ کن ثابت ہوا،صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ قوم ریاست مخالف طالبان کے ساتھ این آر او قبول نہیں کرے گی، طالبان کی شرائط پر مذاکرات کے نتائج تباہ کن ہوں گے، ملک و قوم کے محافظوں پر حملے ناقابل برداشت ہیں، سرحدی علاقوں میں افغان فورسز کی فائرنگ قابل مذمت ہے، افغان حکومت سرحدی خلاف ورزیاں اور دراندازی روکے، حکومت نے 100دنوں میں 100فیصد مہنگائی بڑھائی، بے گناہ بچی سے زیادتی کے ملزمان کی عدم گرفتاری حکومتی نااہلی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں علماء و مشائخ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے ترکی کے دورے پر صرف پنجاب کے وزیراعلیٰ کو ساتھ لے جانا درست نہیں، ماضی میں حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے تمام معاہدے طالبان نے توڑے،بھارت سے تجارت کے لیے کھوکھرا پار سرحد کھولنے کا فیصلہ افسوسناک ہے، ماضی میں پرائیویٹ جہاد کو بطور خارجہ پالیسی اپنانا تباہ کن ثابت ہوا، سارا حکومتی نظام سست روی کا شکار ہے اور تمام وزارتیں وزیروں سے محروم ہیں، عالمی برادری پاکستان میں دہشت گردی کرنے والوں کو تربیت اور فنڈز دینے والوں کا محاسبہ کرے۔
خبر کا کوڈ : 303392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش