0
Thursday 19 Sep 2013 18:44

ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا، زبیر ملک

ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا، زبیر ملک
اسلام ٹائمز۔ وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) کے صدر زبیر ملک نے کہا ہے کہ موجودہ نواز حکومت میں ملک کے مسائل کو حل کرنے کی اہلیت نہیں ہے۔ ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے زبیر ملک نے مزید کہا کہ بجٹ پیسہ بنانے کے لئے بنایا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے بعد مہنگائی اور غربت میں اضافہ ہوگا۔ زبیر ملک کا کہنا تھا کہ4 لاکھ سے زائد ایسے لوگ ہیں جو صاحب استطاعت ہیں پھر بھی ٹیکس نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ نواز حکومت کو 30 ستمبر تک اپنے مطالبات کی منظوری کی مہلت دیتے ہیں۔ مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 303393
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش