QR CodeQR Code

نئی دہلی، لوک سبھا ميں حزب اختلاف کے رويے سے لوک سبھا کى اسپيکر ميرا کمار ناراض

19 Sep 2013 21:34

اسلام ٹائمز: میرا کمار نے کہا ہے کہ ممبران پارليمنٹ کے ايوان کى کارروائى ميں رخنہ ڈالنے اور کارروائى کو نہيں چلنے دينے کو عوام کے ساتھ دھوکہ سمجھا جانا چاہئے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی لوک سبھا کى اسپيکر ميرا کمار نے لوک سبھا ميں حزب اختلاف کے رويے کے سلسلے ميں ناراضگى کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممبران پارليمنٹ کے ايوان کى کارروائى ميں رخنہ ڈالنے اور کارروائى کو نہيں چلنے دينے کو عوام کے ساتھ دھوکہ سمجھا جانا چاہئے، محترمہ میرا کمار نے آج نئی دہلی میں ايک سيمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوريت ميں عوام ہی سب سے اوپر ہے اور پارليمنٹ ميں عوام کے مفاد سے متعلق ضرورى معاملوں کو ديکھا جاتا ہے اور اس کے لوک سبھا يا رياستى اسمبلى ميں کارروائى بغير کسى روکاوٹ سے چلنے دينا چاہئے تاکہ عوام کے مفادات متاثر نہ ہوں لیکن اپوزیشن پارٹیاں ایسا نہیں ہونے دیتی ہیں جو قابل تشویش ہے۔


خبر کا کوڈ: 303437

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/303437/نئی-دہلی-لوک-سبھا-ميں-حزب-اختلاف-کے-رويے-سے-کى-اسپيکر-ميرا-کمار-ناراض

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org