0
Thursday 19 Sep 2013 23:44

روس نے پاکستان کو کرغزستان کے راستے 5000 میگاواٹ بجلی دینے کی پیشکش کر دی

روس نے پاکستان کو کرغزستان کے راستے 5000 میگاواٹ بجلی دینے کی پیشکش کر دی
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں روس کے سرمایہ کاری اور توانائی سے متعلق اعلٰی سطح کے وفد نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ملاقات کی۔ روسی وفد کی قیادت روس کے نائب وزیر توانائی نے کی۔ ملاقات کے دوران روسی وفد نے پاکستان کو براستہ کرغزستان، افغانستان پانچ ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کی پیشکش کی۔ وفد کے سربراہ نے کہا کہ نئی حکومت کے آنے سے روسی سرمایہ کاروں کے حوصلے میں اضافہ ہوا ہے اور ماسکو پاکستان کو توانائی کے ہر شعبے میں تعاون کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ روسی کمپنیاں پاکستان میں تیل کی تلاش میں گہری دلچسپی سمیت بجلی کی پیداوار میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے فیزیبیلٹی کا جائزہ لے ہی ہیں۔ اس موقع پر وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے روسی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ روسی سرمایہ کاری کو ہم ممکن سہولیات دی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 303473
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش