0
Sunday 22 Sep 2013 13:08

آئی ایس او پشاور ڈویژن کا مرکزی کنونشن میں بھرپور شرکت کا اعلان

آئی ایس او پشاور ڈویژن کا مرکزی کنونشن میں بھرپور شرکت کا اعلان

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری توقیر یوسف  نے مرکزی کنونشن میں بھرپور شرکت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُمید مستضعفین جہاں تنظیمی مرکزی کنونشن میں ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 3 روزہ 42واں مرکزی کنونشن 27-28-29 ستمبر کو بمقام جامعتہ المنتظر لاہور میں منعقد ہو رہا ہے۔ جس میں پاکستان بھر سے اعلیٰ تعلیمی اِداروں، کالجز و یونیورسٹیز کے طلباء، عمائدین، علماء کرام، تنظیم سے وابسطہ سابقین، وارثانِ شہداء اور دیگر شعبوں سے وابستہ افراد  شریک ہونگے۔ اس 3روزہ تنظیمی، تربیتی، اصلاحی و فکری پروگرام میں نئے مرکزی صدر کا اعلان کیا جائے گا۔ اور اس کے علاوہ اسکائوٹ سلامی، شبِ شہداء ،محفل مذاکرہ، کارکردگی رپورٹس، دُعا و عزاداری، خاکہ جات، سابقین و محبین کنونشن اور آخر میں حمایت مظلومین ِ جہاں ریلی نکالی جائے گی۔ اس کنونشن میں شرکت کیلئے تمام یونٹس سے رابطے تیز کر دیئے گئے ہیں جو قافلوں کی شکل میں لاہور جائیں گے۔

خبر کا کوڈ : 303534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش