0
Friday 20 Sep 2013 11:56

حق خودارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے، چوہدری مجید

حق خودارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے، چوہدری مجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے آل پارٹیز حریت کانفرنس مقبوضہ کشمیر کی طرف سے 20 اور 21 ستمبر کو مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کے نفاذ، حریت قیادت کی نظربندی اور کشمیریوں کی منطم نسل کشی پر بھارت کے خلاف احتجاج کی کال کی بھرپور حمایت اور مقبوضہ کشمیر کے عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری کی مہذب اقوام سے اپیل کی وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیان بند کرائے اور بھارت پر سیاسی دبائو بڑھائے کہ وہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حق استصواب رائے کے ذریعے کشمیریوں کو دے۔ انھوں نے بھارت سے کہا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے تاخیرے حربے ترک کرے اور مقبوضہ کشمیر کے زمینی حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے کشمیریوں کو استصاب رائے کا حق دے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی تحریک کو طاقت ذریعے سرد کرنے کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہوں گے۔ کشمیری عوام یہ حق حاصل کر کے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مظفرآباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

چوہدری مجید نے کہا کہ آزاد خطہ کی حکومت اور عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کے حق خودارادیت کی جدوجہد کی کامیابی تک ہر بین الاقوامی فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انھوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں آل پارٹیز کے بینر تلے چلنے والی تحریک کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ تحریک آزادی کے بیس کیمپ کی حکومت آل پارٹیز حریت کانفرنس کی ڈیکٹیشن پر چل رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام ہمارے وجود کا حصہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 303539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش