QR CodeQR Code

تعلیمی اداروں میں اسلامی فکر پروان چڑھائی جاتی تو آج یہ دہشت گردوں کی آماجگاہ نہ بنتے، اطہرعمران

20 Sep 2013 12:36

اسلام ٹائمز۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ تعلیمی اداروں تک دہشت گردوں کی رسائی ایک خطرے کی گھنٹی ہے جو کسی بھی ناگہانی صورت میں سامنے آسکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے کہا ہے کہ اگر تعلیمی اداروں میں اسلامی فکر پروان چڑھتی تو آج تعلیمی مراکز دہشت گردوں کی آماجگاہ نہ بنتے۔پنجاب کے تعلیمی اداروں میں دہشت گردوں کی موجودگی وگرفتاری انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی کا ثبوت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اساتذہ والدین کی حیثیت رکھتے ہیں لیکن جب وہ بھی سیاست میں اُتر آئیں تو پھر تعلیمی اداروں کا کیا ہوگا یہ آج سب کے سامنے ہے۔ تعلیمی ادارے انسان کی تربیت گاہ ہوتے ہیں لیکن ان اداروں میں دہشت گردوں کی موجودگی خود اداروں کی بدنامی کاسبب ہے۔

اطہرعمران کا مزید کہنا تھا کہ بد قسمتی سے پورا پاکستان دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے جس سے اب تعلیمی ادارے بھی محفوظ نہیں ہیں۔ اگر حکومت نے کوئی ٹھوس اقدامات نہ کیے تو قوم کا مستقبل تاریک ہو جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں تک دہشت گردوں کی رسائی ایک خطرے کی گھنٹی ہے جو کسی بھی ناگہانی صورت میں سامنے آ سکتی ہے۔ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کو تربیت گاہ بنانے کی کوشش کرے نہ کہ دہشت گردوں کی آماجگاہ۔


خبر کا کوڈ: 303546

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/303546/تعلیمی-اداروں-میں-اسلامی-فکر-پروان-چڑھائی-جاتی-آج-یہ-دہشت-گردوں-کی-آماجگاہ-نہ-بنتے-اطہرعمران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org