QR CodeQR Code

اسرائیل کی سلامتی کو خطرے میں نہیں پڑنے دیا جائیگا،ایران پر دباو جاری رکھا جائے گا،اوباما

اسرائیل کیساتھ مذاکرات سے قبل مزید پیشرف چاہتے ہیں،محمود عباس

7 Jul 2010 11:34

اسلام ٹائمز:اسرائیلی وزیراعظم کی وہائٹ ہاؤس آمد کے موقع پر اسرائیل مخالف مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین نے نیتن یاہو کیخلاف نعرے لگاتے ہوئے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا


واشنگٹن:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق امریکی صدر براک اوباما اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ملاقات کے دوران وہائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔براک اوباما نے کہا ہے کہ وہ کسی ایسے اقدام کی حمایت نہیں کریں گے،جس سے اس کی سلامتی کو خطرہ ہو۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے وہائٹ ہاؤس میں امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کی۔ملاقات میں مشرق وسطیٰ مجوزہ امن عمل،ایران کا ایٹمی پروگرام اور دیگر امور زیر بحث آئے۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں براک اوباما نے کہا کہ نیتن یاہو فلسطینیوں کیساتھ امن چاہتے ہیں اور انہیں امن کیلئے خطرات مول لینے ہوں گے۔امریکا ستمبر سے پہلے مشرق وسطیٰ امن مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیل سے کسی ایسے اقدام کیلئے نہیں کہیں گے،جس سے اس کی سلامتی کو خطرہ ہو۔امریکی صدر نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کرائی کہ امریکا،ایران کیخلاف دباؤ جاری رکھے گا۔
اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں امن اور فلسطینی صدر محمود عباس سے براہ راست بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔مشرق وسطی امن مذاکرات کیلئے یہ بہترین وقت ہے۔اوباما اور نیتن یاہو کی ملاقات میں فریڈم فلوٹیلا پر حملے سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔اس سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم کی وہائٹ ہاؤس آمد کے موقع پر اسرائیل مخالف مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے نیتن یاہو کیخلاف نعرے لگاتے ہوئے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
اسرائیل کیساتھ مذاکرات سے قبل مزید پیشرف چاہتے ہیں،محمود عباس
اے آر وائی نیوز کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ فلسطین اسرائیل براہ راست مذاکرات سے قبل اہم معاملات پر مزید پیشرفت چاہتے ہیں۔عدیسہ ابابا سے صدر کے ترجمان نبیل ابورعدینا نے خبررساں ایجنسی سے فون پرگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محمود عباس بارڈر سیکورٹی اور دیگر معاملات براہ راست مذاکرات سے قبل باالواسطہ بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے حامی ہیں


خبر کا کوڈ: 30365

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/30365/اسرائیل-کی-سلامتی-کو-خطرے-میں-نہیں-پڑنے-دیا-جائیگا-ایران-پر-دباو-جاری-رکھا-جائے-گا-اوباما

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org