0
Friday 20 Sep 2013 16:20

مقبول باقر نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور مشیر عالم نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھا لیا

مقبول باقر نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور مشیر عالم نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھا لیا
اسلام ٹائمز۔ جسٹس مقبول باقر نے بطور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، جسٹس مشیرعالم نے سپریم کورٹ کے جج اور لاہور ہائی کورٹ کے 6 ایڈیشنل ججوں نے مستقل ججوں کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس مقبول باقر کی تقریب حلف برداری سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی جہاں ان سے قائم مقام گورنر اور صوبائی اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے حلف لیا، تقریب میں ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کے ججوں، وکلا اور اعلی افسران نے شرکت کی۔ اس سے قبل جسٹس مشیر عالم کی بطور سپریم کورٹ جج حلف برداری کی سادہ مگر پروقار تقریب سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں منعقد ہوئی جس میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ان سے حلف لیا، تقریب میں سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے جج صاحبان اور وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے بعد سابق ججز اور وکلاء نے جسٹس مشیر عالم کو مبارک باد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 303654
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش