0
Friday 20 Sep 2013 18:52

سعودی عرب فنڈنگ بند کر دے پاکستان میں فرقہ واریت ختم ہو جائے گی،صاحبزادہ حامد رضا

سعودی عرب فنڈنگ بند کر دے پاکستان میں فرقہ واریت ختم ہو جائے گی،صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین محمدحامد رضا نے کہا ہے کہ میرے والد حاجی صاحبزادہ فضل کریم کو زہر دے کر مارا گیا ہے، تحفظ ناموس رسالت(ص) قانون میں ترمیم کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کو مسترد کرتے ہیں، اس قانون میں ترمیم ہماری لاشوں سے گزر کر ہی ہو گی، ملک کی تقدیر نظام مصطفےٰ(ص) کے نفاذ کے بعد ہی بدلے گی، الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ کو چرایا گیا ہے، قومی امن کانفرنس کا مقصد ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف اپنے موقف کو مضبوط بنیادوں پر بیان کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’اسلام ٹائمز‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ میرے والد حاجی فضل کریم کو ہائی پروفائل قسم کا زہر دیا گیا تھا اور اس بارے میں جب معلوم ہوا تو دیر ہو چکی تھی اور یہ ایسا زہر تھا جس کا علاج بھی پاکستان میں نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فرقہ واریت کا خاتمہ اسی صورت ممکن ہو سکتا ہے جب سعودی عرب پاکستان کی بعض تنظیموں کو فنڈنگ بند کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جے یو پی کی تمام تنظیموں میں اتحاد کے لئے 6 رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے، جس میں قاری زوار بہادر، پیر اعجاز ہاشمی، حاجی حنیف طیب اویس نورانی سمیت دیگر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی طرف سے قانون تحفظ ناموس رسالت(ص) میں مجوزہ ترمیم کیلئے جو سفارشات پیش کی گئی ہیں ہم انہیں مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تحفظ ناموس رسالت قانون کی اصل روح کو غیر موثر کرنے کی سازش ہے، اگر ایسا کیا گیا تو پورے ملک میں احتجاج کریں گے اور ایسا کرنے والے ہماری لاشوں پر سے گزر کر ہی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن 2013ء میں ہمیں سازش کے تحت ہرایا گیا اور پارلیمنٹ تک پہنچنے کے لئے ہمارا راستہ روکا گیا، ہمیں طالبان کی مخالفت کی سزا دی گئی، الیکشن میں ہم جیتے ہوئے تھے مگر نتائج میں ہمیں ہرا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن نے ہر اس شخص نے شکست کھائی جو طالبان کا مخالف تھا، گو کہ ملک میں ہماری اکثریت ہے لوگ اس لئے بھی ہمیں ووٹ نہیں دیتے کہ ہم تھانہ کچہری کی سیاست نہیں کرتے نہ ہی ہم کسی کے ناجائز کام کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تقدیر ایک ہی صورت میں بدل سکتی ہے کہ یہاں نظام مصطفی نافذ کر دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 303699
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش