QR CodeQR Code

محرم الحرام سے قبل دہشت گردی کی لہر لمحہ فکریہ ہے، اطہر عمران

20 Sep 2013 22:16

اسلام ٹائمز:آئی ایس او کے مرکزی صدر کا کراچی میں امام بارگاہ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مساجد اور امام بارگاہوں میں لوگ یاد خدا میں مشغول ہوتے ہیں اور جو نام نہاد مسلمان ان پر حملہ کرتے ہیں اُن کا اسلام اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران نے گزشتہ روز کراچی میں امام بارگاہ پر ہونیوالے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امام بارگاہوں اور مساجد پر حملہ کر کے بے گناہ اور نہتے مسلمانوں کو شہید کرنا اسلام دشمن عناصر کی کارروائی ہے، مساجد اور امام بارگاہوں میں لوگ یاد خدا میں مشغول ہوتے ہیں اور جو نام نہاد مسلمان ان پر حملہ کرتے ہیں اُن کا اسلام اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔

اطہر عمران نے مزید کہا کہ عزاداری حضرت امام حسین علیہ السلام ہماری شہ رگ حیات ہے، عزاداری کیخلاف چودہ سو سال سے سازشیں ہورہی ہیں لیکن ہر دور میں دشمن ناکام ونامراد رہا ہے کیونکہ اس عزاداری کی بانی شریکتہ الحسین حضرت زینب سلام اللہ علیھا ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ محرم الحرام سے قبل امام بارگاہوں کو نشانہ بنانا حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے، کراچی میں امام بارگاہ پر حملہ حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کو دی جانے والی ڈھیل کا نتیجہ ہے، حکومت دہشت گردوں اور انتہا پسندوں سے مذاکرات کی بجائے آہنی ہاتھوں سے نمٹے۔


خبر کا کوڈ: 303731

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/303731/محرم-الحرام-سے-قبل-دہشت-گردی-کی-لہر-لمحہ-فکریہ-ہے-اطہر-عمران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org