0
Saturday 21 Sep 2013 09:12

آزاد کشمیر میں کرپٹ حکومت مسلط ہے، بیرسٹر سلطان

آزاد کشمیر میں کرپٹ حکومت مسلط ہے، بیرسٹر سلطان
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بیک وقت دو محاذوں پر جنگ لڑ رہا ہوں۔ ایک طرف طرف کنٹرول لائن پر کشیدگی کے بعد کشمیر ایشو کو بین الاقوامی و سفارتی سطح پر اجاگر کر رہا ہوں تو دوسری طرف ریاست کے پسے ہوئے اور حقوق سے محروم عوام کے حقوق کے لیے کوشاں ہوں۔ بدقسمتی سے آزاد کشمیر میں ایک کرپٹ حکومت لوگوں پر مسلط کر دی گئی ہے۔ جس نے عوامی حقوق کا جنازہ نکال کر رکھ دیا ہے۔ تاریخی کرپٹ حکومت کے ہاتھوں عوام بے یارومددگار ہو چکے ہیں۔ میرپور میں حکومت نے اپنی کرپشن چھپانے کے لیے متاثرین منگلا ڈیم کا ایشو کھڑا کیا ہے۔ اںھوں نے کہا کہ میں نے چند روز قبل وزیر امور کشمیر برجیس طاہر سے تفصیلی ملاقات کر کے انھیں متاثرین کے حقیقی مسائل سے آگاہ کیا ہے وہ اگلے کچھ روز میں خود میرپور کا دورہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار اںھوں نے میرپور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹر سلطان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ میرپور میں ترقی اور خوشحالی کی راہیں کھل رہی ہیں۔ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت پرائیویٹ سیکٹر میں کاروبار کر رہے ہیں۔ جس سے وہ نہ صرف اپنے لیے روزگار کے مواقع مہیا کرتے ہیں بلکہ ایسے کاروبار میں دیگر لوگوں کو بھی کاروبار ملتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں میرپور کے لوگوں کا نمائندہ ہوں ان کے حقوق کی بحالی کے لیے جنگ لڑتا رہوں گا۔

خبر کا کوڈ : 303797
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش