QR CodeQR Code

بلوچستان یونیورسٹی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائیگا، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

21 Sep 2013 11:13

اسلام ٹائمز: وزیراعلٰی بلوچستان نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے یونیورسٹی کو درپیش مسائل سے متعلق معلومات حاصل کیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبداللہ خان سے یونیورسٹی کے مالی مسائل اور دیگر معاملات پر تفصیلی ٹیلی فونک بات چیت کی۔ وائس چانسلر نے وزیراعلٰی کو یونیورسٹی کو درپیش مسائل اور دیگر معاملات سے آگاہ کیا۔ وزیراعلٰی نے جامعہ کے وائس چانسلر کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ جامعہ بلوچستان کے معاملات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ تاکہ صوبے کے اعلٰی تعلیمی ادارے کو غیر یقینی صورت حال سے نکالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے جو کہ طلبہ کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے کو بہتر انسانی وسائل مہیا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے باضابطہ طور پر ان کے دارالحکومت کوئٹہ واپسی پر تفصیلی پیشرفت کی جائے گی۔ وائس چانسلر نے وزیراعلٰی بلوچستان کے جامعہ بلوچستان کے مسائل میں دلچسپی اور رہنمائی میں ان کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 303821

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/303821/بلوچستان-یونیورسٹی-کو-درپیش-مسائل-کے-حل-کیلئے-ہر-ممکن-تعاون-کیا-جائیگا-ڈاکٹر-عبدالمالک-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org