0
Saturday 21 Sep 2013 13:22

مولانا فضل الرحمن کو دورہ سندھ کے دوران ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے، وفاقی وزرات داخلہ

مولانا فضل الرحمن کو دورہ سندھ کے دوران ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے، وفاقی وزرات داخلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزارت داخلہ نے حکومت سندھ کو خط لکھا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو ان کے دورہ سندھ کے دوران ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے، مولانا فضل الرحمن کو سخت سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ جبکہ حساس اداروں نے محکمہ داخلہ سندھ کو کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے کراچی میں سرکاری املاک اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر اور حساس تنصیبات پر حملوں کو منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے سندھ حکومت کو خط ارسال کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو سندھ کے دورہ کے دوران ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ ان کے متوقع دورہ سندھ کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔
 
دوسری جانب حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ کو انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے ایک خفیہ رپورٹ بھیجی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے انتہاء پسندوں نے کراچی میں بہت بڑی دہشت گردی کا منصوبہ تیار کیا ہے اور اس منصوبے کی تکمیل کے لئے جعلی شناختی کارڈ بھی بنا رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان انتہاء پسندوں کی طرف سے سرکاری املاک، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر اور حساس تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے ملنے والی اطلاعات کی روشنی میں محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس، رینجرز اور اعلیٰ حکام کو تحریری طور پر کراچی میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 303896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش