0
Saturday 21 Sep 2013 14:02

غیرقانونی اسلحے کی برآمدگی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، سپریم کورٹ

غیرقانونی اسلحے کی برآمدگی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، سپریم کورٹ
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے سندھ پولیس کو پیرول پر رہا مجرموں، مفرور ملزمان کی گرفتاری اور غیر قانونی ہتھیاروں کی برآمدگی کیلئے ہرممکن اقدمات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ کراچی بدامنی کیس کی سماعت کے بعد لارجر بینچ نے حکم دیا کہ صوبائی حکومت غیر قانونی اسلحے کی برآمدگی کے قانون کا نوٹیفکیشن جاری کرے، تشہیری مہم چلائے، جو قدم اٹھانا ہے اٹھائیں۔ لائسنس یافتہ اسلحے کی تصدیق کرے۔ اسلحے کی برآمدگی کیلئے انتظامیہ کے پاس مجسٹریٹس کم ہیں تو عدلیہ معاونت کیلئے تیارہے۔ کراچی میں لائسنس یافتہ اسلحے کا ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر عدالت نے سخت سرزنش کی۔ سپریم کورٹ نے پے رول پر رہا ہونے والے آٹھ سزا یافتہ مجرموں کو گرفتار کرنے کا بھی حکم دیا، جبکہ رہائی کے احکامات دینے والے سیکرٹری کو بھی طلب کر لیا۔ عدالت نے آئی جی سندھ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ تینتیس ہزار مفرور ملزمان کی موجودگی میں شہری کیسے محفوظ ہونگے۔ پولیس اور رینجرز کو حکم دیا کہ شہر کے تین تھانوں سے نو گو ایریاز کا خاتمہ کیا جائے۔ شہر میں امن و امان کے حوالے سے رینجرز اور وفاقی حکومتوں کی رپورٹ مفاد عامہ میں سیل کرنے کا حکم دے دیا۔
خبر کا کوڈ : 303922
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش