0
Saturday 21 Sep 2013 18:08

حکومت اسلام سے مخلص ہے تو شراب خانے بند کرئے،اعظم نعیمی

حکومت اسلام سے مخلص ہے تو شراب خانے بند کرئے،اعظم نعیمی
اسلام ٹائمز۔ محافظان ختم نبوت کے امیر مولانا محمد اعظم نعیمی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ نماز کے وقت بجلی نہ جانے کے وعدے پر عمل کریں تاکہ عوام کم از کم پانچوں اوقات میں سکون محسوس کریں۔ انہوں نے کہا اگر حکمران اپنے کئے ہوئے وعدوں کی پاسداری نہیں کر سکتے تو ان کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں، ایک طرف پوری قوم مہنگائی اور بے روز گاری سے تنگ ہے تو دوسری طرف عوام بجلی نہ ہونے سے شدید نفسیاتی مسائل میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا حکومت پنجاب سے مطالبہ ہے کہ اگر وہ عوام کو گداگری کے لعنت میں مبتلا نہیں کر چاہتی تو پھر مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

مولانا محمد اعظم نعیمی نے کہا کہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا سکون چھین لیا ہے اور لوڈشیڈنک کی وجہ ہر آدمی نفسیاتی امراض میں مبتلا ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت اگر واقعی اسلام کے ساتھ مخلص ہے تو فوری طور پر ملک میں شراب خانے بند کرے تاکہ عالمی سطح پر جو تاثر ابھرا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان دنیا میں شراب بنانے والوں میں پہلے نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا حکومت وقت کو چاہیے کہ وہ اس مسئلہ پر ایک ہنگامی اجلاس طلب کرے، تمام شراب بنانے والی فیکٹریوں کے اجازت نامے منسوخ کر کے ان اداروں کو اجازت نامے جاری کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کرے تاکہ دنیا میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کا تاثر بہتر ہو سکے۔

انہوں نے کہا شراب اسلام میں حرام ہے اور حرام کام کو جائز سمجھ کر کرنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے جبکہ نبی(ص) نے فرمایا کہ شراب میں فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہے، اس لیے صدر پاکستان اس مسئلے پر خاموشی سے کام نہ لیں بلکہ شراب کو معاشرے میں عام ہونے سے بچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں مخصوص مقاصد کے حصول کے لئے پاکستان کو نشانہ بنائے ہوئے ہیں ایک طرف فحاشی و عریانی پھیلائی جا رہی ہے تو دوسری جانب شراب کے کارروبار کو وسعت دے کر ہماری نسلوں کی بربادی کا سامان کیا جا رہا ہے جس کی ہم کسی طور اجازت نہیں دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 303987
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش