0
Saturday 21 Sep 2013 19:06

دانش سکولوں میں غریبوں کیلئے داخلہ ناممکن بنا دیا گیا،اطہر عمران

دانش سکولوں میں غریبوں کیلئے داخلہ ناممکن بنا دیا گیا،اطہر عمران
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نے کہا ہے کہ پاکستان کے طلباء میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، کمی صرف اس بات کی ہے کہ اُن نوجوانوں کو ملکی سطح پر متعارف نہیں کرایا جاتا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں طلباء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اطہر عمران کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تعلیمی میدان میں ایسے ایسے باصلاحیت نوجوان موجود ہیں جنہوں نے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا اور صرف زمانہ طالب علمی میں ہی نہیں بلکہ پروفیشنل زندگی میں بھی ایسے ایسے کارنامے انجام دیئے جو ملک کے لیے باعث فخر ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ پنجاب ایک زرخیز خطہ ہے جہاں دیگر نعمات الہیہ کے ساتھ ساتھ عقل، فہم و شعور رکھنے والے ہزاروں ایسے طلباء موجود ہیں جنہیں اگر موقع دیا جائے تو پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کر سکتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ آج بھی پاکستان میں ایک بہت بڑا طبقہ صرف اس وجہ سے تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہ جاتا ہے اُن کے والدین ایک سفید پوش زندگی گزار رہے ہوتے ہیں جبکہ تعلیمی اداروں کی فیسیں ایک عام آدمی کی پہنچ سے کوسوں دور ہوتی ہیں۔ اُنہوں نے دانش سکول سسٹم کے حوالے سے کہا کہ یہ سکول بنائے تو غریب، مفلس نادار اور ضرورت مند بچوں کے لیے گئے تھے لیکن اب ان طبقات کا داخلہ ممکن نہیں رہا۔
خبر کا کوڈ : 303999
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش