0
Sunday 22 Sep 2013 20:12

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 6 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 6 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک
اسلام ٹائمز۔ اتوار کو پاکستان کے شمال مغربی قبائلی علاقے میں ایک کمپاؤنڈ پر ڈرون حملے میں کم از کم 6 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ حملہ افغان سرحد کے قریب شورش زدہ قبائلی ضلعے شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ سے 55 کلومیٹر دور شوال کے علاقے میں ہوا۔ امریکی ڈرون نے عسکریت پسندوں کے کمپاؤنڈ پر 4 میزائل حملے کئےہیں جن میں کم از کم 6 عسکریت پسند ہلاک اور باقی زخمی ہوگئے ہیں۔ ایک سیکیورٹی آفیشل نے حملے اور ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ آفیشلز نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی اب تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
پاکستان میں ڈرون حملوں کی شدید مخالفت کی جاتی رہی ہے لیکن امریکہ کا مؤقف ہے کہ یہ طالبان اور القاعدہ کے دہشتگردوں کیخلاف ایک مؤثر ہتھیار ہیں۔ حکومتِ پاکستان کا مؤقف ہے کہ ڈرون حملے اس کی خودمختاری اور سالمیت کے خلاف ہیں اور پاکستان میں ان کے حملوں میں کمی آئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان نے ڈروں حملوں کیخلاف باضابطہ طور پر اقوامِ متحدہ سے رجوع کیا ہے۔ جان کیری کے حالیہ دورہ پاکستان میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ کی جانب سے طالبان اور القاعدہ پر کئے جانے والے ڈرون حملے بہت جلد ختم کردئے جائیں گے۔ 2010 میں پاکستان کے قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر ڈرون کے 101 حملے کئے گئے جن میں 670 افراد مارے گئے تھے جبکہ اس سال 19 حملے ہوئے جن میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 304278
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش