0
Sunday 22 Sep 2013 21:23

عالم کفر اس وقت شام میں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں، مولانا عبدالقادر لونی

عالم کفر اس وقت شام میں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں، مولانا عبدالقادر لونی

اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی نائب امیر مولانا عبدالقادر لونی، مولانا حافظ خیر محمد، مولانا شاہ محمد، مولانا عبداللہ ترابی، مولانا حافظ شہاب الدین، مولوی فیض محمد، فیضان حاجی محمد رفیق اور حاجی نصرالدین کاکڑ تحفظ اسلام کانفرنس کے تیاریوں کے سلسلے میں کچلاک کے تیس یونٹوں کے مشترکہ جلسے سے خطاب کرتے کہا کہ آج عالم کفر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ایک صف میں متحد ہوئے ہیں۔ اسلام اور مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے ہر قسم کی سازشوں کو فروغ دے رہے ہیں۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے اپنی بقاء اور اسلام کے مٹانے کیلئے عالم اسلام پر کشت و خون کا ایک نہ ختم ہونے والا جنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ مسلمان اس وقت دنیا میں سب سے مظلوم ترین قوم ہے۔ اس وقت شام، افغانستان، مصر، لیبیا، کشمیر وقت کے فرعون امریکہ اور ان کے اتحادیوں کے دہشت گردی اور غنڈہ گردی کی زد میں ظلم و ستم کی چکی میں پستے رہیں گے لیکن مسلم حکمران کی غیرت نہیں جاگی اور دنیا میں کسی چرند پرند کو مارنے پر نام نہاد انسانی حقوق کے دعویدار اس قدر واویلا کرتے ہیں کہ آسمان سر پر اٹھا لیتے ہیں۔ آج افغانستان، مصر اور شام میں مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے، لیکن دنیا کے حکمران اندھے اور دوغلے پن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمیں اسلام اور قرآن کے تحفظ کیلئے باہمی اختلافات کو بھلا کر اسلام کے تحفظ کیلئے ایک ہی قوم اور ملت بن جانا چاہیئے، اسلام کے دفاع اور امریکہ مظالم کیخلاف ہم ایک صف میں متحد ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس گھمبیر حالت کو اپنی حساس ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے تحفظ اسلام کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا۔ اس کانفرنس سے ملک کے نامور علماء اور اکابرین اور چاروں صوبوں کے مرکزی اور صوبائی قائدین دشمن قوتوں سے مسلمانوں کو آگاہ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ نادیدہ قوتیں طالبان اور حکومت مذاکرات میں دوراس نکال کر پھر محاذ آرائی کی سازشیں کر رہے ہیں۔ اب وقت ہے کہ فوج اور حکومت طالبان سے مذاکرات کو سبوتاژ نہ کرے اور ملک کے دفاع کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔ ہماری اپنی محاذ آرائی کی وجہ سے آج کفری قوتیں پاکستان میں مداخلت کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے دفاع کے بغیر پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کا دفاع ممکن نہیں۔ حکمران اسلام کے تحفظ کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کریں۔

خبر کا کوڈ : 304298
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش