QR CodeQR Code

پاراچنار میں عیسائی برادری کا پشاور میں ہونے والے دہشت گردی کے خلاف احتجاجی جلوس

22 Sep 2013 21:54

اسلام ٹائمز: راہنما ریاض مسیح اورقبائلی عمائدین نے کہا کہ عیسائی برادری کودہشت گردی کا نشانہ بنانا بزدلانہ حرکت اور دہشت گردوں کی بوکھلاہٹ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی علاقے پاراچنار کے عیسائی برادری نے بھی پشاور میں ھونے والی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اورچرچ پر خودکش حملے کے خلاف 3 روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ قبائلی علاقے پاراچنار کے عیسائی برادری نے اپنے بچوں کے ہمراہ پشاور میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا ۔ جلوس کے شرکاء مختلف راستوں سے گزرے اور پشاور کے چرچ پر ہونے والے خودکش حملوں اوردہشت گردی کے خلاف نعرہ بازی کی ۔اس موقع پرمظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عیسائی برادری کے راہنما ریاض مسیح اورقبائلی عمائدین نے کہا کہ عیسائی برادری کودہشت گردی کا نشانہ بنانا بزدلانہ حرکت اور دہشت گردوں کی بوکھلاہٹ ہے۔ مقررین نے اقلیتوں کی تحفظ کیلئے اقدامات اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 304305

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/304305/پاراچنار-میں-عیسائی-برادری-کا-پشاور-ہونے-والے-دہشت-گردی-کے-خلاف-احتجاجی-جلوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org