QR CodeQR Code

دہشتگردانہ حملے کرنیوالے ملک کے دشمن ہیں

پشاور گرجا گھر میں دھماکے جیسے واقعات مذاکرات کیلئے نیک شگون نہیں، نواز شریف

22 Sep 2013 22:59

اسلام ٹائمز: لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے طالبان سے مذاکرات کی بات اچھی نیت سے کی، افسوس کہ امن کیلئے عوام کی سوچ اور خواہش آگے بڑھنے سے قاصر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ انہیں افسوس اس بات کا ہے کہ حکومت اور قوم کی خواہش آگے بڑھنے سے قاصر ہے، بدقسمتی سے ایسے واقعات مذاکرات کیلئے نیک شگون نہیں، طالبان سے مذاکرات کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل تھی۔ لندن میں میڈیا سے بات چئت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم نے طالبان سے مذاکرات کی بات اچھی نیت سے کی، افسوس کہ امن کیلئے عوام کی سوچ اور خواہش آگے بڑھنے سے قاصر ہے، قوم کی نمائندگی کی سوچ آگے بڑھنے سے قاصر ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پشاور گرجا گھر میں دھماکے جیسے واقعات مذاکرات کیلئے نیک شگون نہیں، ایسے حملے کرنے والے ملک کے دشمن ہیں، شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ پشاور کے چرچ پر حملے جیسا کام کوئی بھی انسانی دل رکھنے والا شخص نہیں کرسکتا اور دہشت گرد ایسے واقعات سے پاکستان کے عزم کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 304331

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/304331/پشاور-گرجا-گھر-میں-دھماکے-جیسے-واقعات-مذاکرات-کیلئے-نیک-شگون-نہیں-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org