QR CodeQR Code

البصیرہ کے زیراہتمام مولانا محمد اسحاق کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

23 Sep 2013 04:13

اسلام ٹائمز: لاہور پریس کلب میں منعقد ہونیوالی تقریب سے آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی، ثاقب اکبر، پیر عثمان نوری، پیر ہارون گیلانی، علامہ مظہر حسین کاظمی، پیر سید نوبہار شاہ، مولانا کاشف علی اور مرحوم کے فرزند مولانا جعفر اسحاق نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ البصیرہ پاکستان کے زیراہتمام معتدل اہلسنت عالم دین مفتی مولانا اسحاق مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت بزرگ عالم دین اور جامعۃ المنتظر کے سربراہ آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے کی، جبکہ چیئرمین البصیرہ ثاقب اکبر، صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب پیر عثمان نوری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پنجاب پیر ہارون گیلانی، جامعہ بعثت (چنیوٹ) کے سربراہ علامہ مظہر حسین کاظمی، چیئرمین شیعہ پولیٹیکل پارٹی سید نوبہار شاہ، فرزند مولانا محمد اسحاق مولانا جعفراسحاق اور شاگرد مولانا کاشف علی نے خطاب کیا۔ اس کے علاوہ تعزیتی ریفرنس میں علامہ حافظ کاظم رضا، سابق چیئرمین آئی او پاکستان احمد رضا خان، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی رہنما ناصر عباس اور البصیرہ لاہور کے رہنما سید نثار ترمذی موجود تھے۔ تعزیتی ریفرنس کے مقررین نے مولانا اسحاق کی علمی، مذہبی اور دینی خدمات کے حوالے سے گفتگو کی اور اُنہیں ملت اسلامیہ کے لیے اتحاد کی نشانی قرار دیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایسے علماء کی ضرورت ہے کہ جن کے قول و فعل سے وحدت نظر آئے۔ مولانا اسحاق کی وحدت کے حوالے سے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 304407

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/304407/البصیرہ-کے-زیراہتمام-مولانا-محمد-اسحاق-کی-یاد-میں-تعزیتی-ریفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org